سری نگر :8 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس اسپیکر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کے نام نہاد سنکلپ پتر ’ انتخابی منشور ‘ کو لے کر سخت رد عمل دیاہے ، جس سے زعفرانی ٹولہ سیخ پا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے جموں کشمیر کے عوام کے لئے خود مختاری اور آزادی کا راستہ صاف ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو دلوں کو جوڑنے کی کوشش کرنی چاہئے، نہ کہ توڑنے کی۔ فاروق عبداللہ کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب بی جے پی نے پیر کو لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کیا اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کا زعفرانی عزم دہرایاہے ۔ یہ آرٹیکل جموں کشمیر کو خصوصی درجہ کے اسحقاق فراہم کرتا ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ :’وہ سمجھتے ہیں کہ باہر سے لائیں گے، بسائیں گے، ہمارا نمبر کم کر دیں گے. ہم کیا سوتے رہیں گے؟ ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔وہ 370 کو کیسے ختم کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ : میں بھی دیکھتا ہوں پھر کہ کون ان کا پرچم لہرانے کے لیے تیار ہوتا ہے ‘۔